باپ بیٹے نے دنیا کا تیز ترین ڈرون تیار کرلیا

June 06, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹے نے دنیا کا تیز ترین ڈرون تیار کرلیا۔ ڈروان کی ٹاپ اسپیڈ298.47 میل فی گھنٹہ ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق ویسٹرن کیپ (جنوبی افریقہ) سے تعلق رکھنے والے لیوک بیل اور اسکے والد مائیک پر مبنی اس جوڑی نے اس کواڈ کوپٹر کو پیریگرین 2 کا نام دیا ہے۔

اس سے قبل تیار کیا گیا ماڈل247 میل فی گھنٹہ تک کی ٹاپ اسپیڈ پر گیا تھا۔ یہ ڈرون3D پرنٹڈ کاربن فائبر پر مبنی اور اسے بیٹری سے آپریٹ اور ریموٹ کنٹرول سے چلایا جاتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا۔

دونوں باپ بیٹوں نے اسے کنٹرول کرنے کےلیے ائیرو تھرمل انجینئر کرس روزر سے مدد لی۔ انھوں نے ریکارڈ بنانے کے لیے ڈرون کو دو مرتبہ مخالف سمتوں سے اڑایا اور اسکی دم یا ہیڈ ونڈز کو نیویگیٹ کرکے اسکی صلاحیت کا مظاہرہ دیکھا۔

جس کے بعد انھوں نے اسکی اصل ٹاپ اسپیڈ جو کہ317 میل فی گھنٹہ تھی اسکا وقت ریکارڈ کیا اور اسکی اوسط اسپیڈ298.47 میل فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی۔

دونوں باپ بیٹوں نے کئی مہینے کی محنت کے بعد یہ آلہ تخلیق کیا، اس دوران اس میں پیش آنے والے مسائل جس میں کہ اوور ہیٹنگ وائرز اور بیٹریز کی وجہ سے الیکٹرکل فائرز شامل انھیں حل کیا۔