ٹوتھ پیسٹ دل کی بیماریوں اور فالج کا سبب بن سکتا ہے؟

June 11, 2024

ـــ فوئل فوٹو

سویٹنر ( میٹھا کرنے والے اجزاء) پر ہونے والی ایک نئی تحقیق نے انسان کی صحت کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

کلیولینڈ کلینک کی حالیہ تحقیق کے مطابق، زائلیٹول نامیسویٹنر کا استعمال خون کے جماؤ کا باعث بن سکتا ہے اور نتیجتاََ انسان کے دل کی بیماریوں اور فالج کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

زائلیٹول نامی سویٹنر ٹوتھ پیسٹ اور ماؤتھ واش جیسی مصنوعات میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

یورپی ہارٹ جرنل میں شائع ہونے والی حالیہ تحقیق میں امریکا اور یورپ کے 3000 سے زائد مریضوں کی معلومات کا تجزیہ کیا گیا۔

کلینک کے لرنر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں کارڈیو ویسکولر اور میٹابولک سائنسز کے چیئر ڈاکٹر ہیزن نے اس تحقیق کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تحقیق چینی، شراب اور تمام مصنوعیسویٹنر پر تحقیقات کی فوری ضرورت کو ظاہر کرتی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اس تحقیق کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اگر آپ کے ٹوتھ پیسٹ میں زائلیٹول نامی سویٹنر ہے تو آپ اسے باہر پھینک دیں لیکن ہمیں اس بات سے آگاہ ہونا چاہیے کہ اس کی زیادہ مقدار پر مشتمل مصنوعات کے استعمال سے سنگین بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے کلیولینڈ کلینک نے شوگری ڈرنکس کے استعمال سے بھی دل کی بیماریاں اور فالج ہونے کے خدشے کو ظاہر کیا تھا۔