کیٹ مڈلٹن کی نئی تصویر جاری، منظرِ عام پر آنے کا بھی اعلان

June 15, 2024

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے کینسر سے ریکوری کے بعد منظرِ عام پر آنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق 42 سالہ کیٹ مڈلٹن نے اپنی تازہ تصویر اور ایک پیغام بھی جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق آگاہی دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کیٹ مڈلٹن جنوری میں کینسر کی تشخیص ہونے کے بعد سے کسی بھی سماجی سرگرمی کا حصہ نہیں بنیں اور وہ منظرِ عام سے بالکل غائب تھیں تاہم اب کئی ماہ بعد انہوں نے کینسر سے ریکوری کے بعد اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنے پیغام میں کیٹ مڈلٹن نے ہفتے کو منظرِ عام ]ر آنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ کیموتھراپی جاری ہے، علاج کے دوران اچھے اور برے دن دیکھے، کینسر کے علاج سے مطمئن ہوں لیکن ابھی علاج مزید چند ہفتے جاری رہے گا۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں نیک خواہشات کے پیغامات بھیجنے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ کیٹ مڈلٹن نے مارچ میں بتایا تھا کہ اس سال کے ابتدا میں پیٹ کی سرجری کے بعد انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔