لکڑی کے کارخانہ میں آتش زدگی، ایک شخص جاں بحق

June 16, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)تھانہ صادق آباد کے علاقہ میں لکڑی کے کارخانہ میں آتش زدگی سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق ہارون چوک صادق آباد میں فرنیچر کے کارخانہ میں ہفتہ کو علی الصبح ساڑھے تین بجے آگ لگ گئی۔ اطلاع پر تھانہ صادق آباد پولیس ، ریسکیو 1122کی ٹیمیںجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ۔ریسکیو ترجمان کاکہناتھاکہ کارخانے میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،جب کہ پولیس کے مطابق آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ۔فائر فائٹرز نے فائر فائٹنگ کرتے ہوئے آگ پرقابو پالیا،جب کہ اس دوران کارخانے میںموجود احسان نامی گوجرانوالہ کارہائشی جل کر دم توڑ گیا ۔