نومولود بچی اغواء کرنیوالی دو عورتوں سمیت چار ملزمان گرفتار، مغویہ بازیاب

June 16, 2024

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)نومولود بچی کو اغواء کرنے والیدوعورتوں سمیت چار ملزموں کو گرفتار کرکے مغویہ کو برآمد کرلیاگیا۔تھانہ لوہی بھیر پولیس نے ملزمان محمد یار، زاہدہ بی بی، آسیہ بی بی اور محمد یاسر کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق ملزمہ زاہدہ بی بی نے اپنے شوہر سے خلع کے ڈر سے بچی کے اغوا ءکا پلان بنایا۔ملزمہ نے دائی آسیہ بی بی کو اغواء سے پہلے کچھ رقم ایڈوانس میں دی۔ملزمہ کے خاوند نے جرم چھپانے کے لئے ایک جھوٹی درخواست بھی تھانہ میں دی جس میں اس نے بچی کا والد ہونے کا دعوی کیا،پولیس کاکہنا ہے کہ چاروں ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اقرار کیا۔پولیس نے مغویہنومولود جنت بی بی کو والدین کے حوالے کردیا۔