سی ڈی اے کی طرف سےشہریوں میں بائیو ڈیگریڈیبل بیگ تقسیم

June 16, 2024

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر عید الاضحی سے قبل اسلام آباد کے شہریوں میں بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کی تقسیم شروع کردی گئی ۔ اس سلسلے میں سی ڈی اے سینی ٹیشن عملہ شہریوں میں گھر گھر بائیو ڈیگریڈیبل بیگز تقسیم کررہا ہے۔ ویسٹ بیگز کی تقسیم کا مقصد شہر میں گندگی اور تعفن کو پھیلنے سے بچانا ہے۔.بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کو استعمال میں لاکر آلائشوں کو تلف کرنا آسان ہوگا اور بائیو ڈیگریڈیبل بیگز کچھ عرصہ بعد قدرتی طور پر گل سڑ کر خود ہی کچرے میں تبدیل بھی ہو جاتے ہیں۔