انتقال کی خبریں جھوٹی، نوم چومسکی زندہ ہیں

June 19, 2024

فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ امریکی فلسفی نوم چومسکی کی اہلیہ نے ان کی موت سے متعلق افواہوں کی تردید کردی ہے۔

اپنے بیان میں نوم چومسکی کی اہلیہ نے کہا کہ نامور فلسفی حیات ہیں اور ان کے انتقال کی خبریں جھوٹی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوم چومسکی کو برازیل کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب وہ روبصحت ہیں۔