گوجرانوالہ: بجلی کے ٹرانسفارمر میں آتشزدگی، 2 بچے جھلس کر زخمی

June 22, 2024

گوجرانوالہ کے رتہ روڈ پر بجلی کے ٹرانسفارمر میں آگ لگ گئی۔

آگ سے جھلس کر 2 بچے زخمی ہوگئے جبکہ 5 موٹرسائیکلیں جل گئیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹرانسفارمر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا جبکہ زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔