15سالہ لڑکے کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی گئی

June 23, 2024

لیڈز(نمائندہ جنگ) ایک 15سالہ لڑکے کو قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ملزم کو کم از کم 13سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنا ہوگا۔ مجرم برڈیا شوجائیفرڈ نے اسکول سے گھر جاتے ہوئے ایک نوجوان ایلفی لیوس کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ لیڈز کرائون کورٹ نے شوجائیفرڈ کوسزا سنائی۔مجرم قتل کے وقت 14سال کا تھا جو ظاہری طور پر ایک نارمل لڑکا تھا۔مجرم نے اعتراف کیا کہ ایلفی کو 13سینٹی میٹر لمبے چاقو سے وار کرکے قتل کیا۔ مجرم نے قتل سے انکار کیا اور دعویٰ کیا کہ جو کچھ اس نے کیا اپنے دفاع میں کیا۔