طارق محمود الحسن کےصاحبزادوں کےایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

June 23, 2024

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) سابق معاون خصوصی و منیجنگ ڈائریکٹر بیت المال پاکستان سید مخدوم طارق محمود الحسن کی برطانیہ میں رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادوں سید امام علی اور سید زمام امام کی چھٹی برسی پر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی۔ سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، ورکرز پارٹی یوکے، کے سربراہ جارج گیلووے، پی ٹی آئی یوکے، مجلس علما شیعہ یورپ، جعفریہ فاونڈیشن یوکے سمیت سماجی، سیاسی، کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ مرحومین کو سید قمر رضا، سابق چیئرمین او پی سی، ڈاکٹر شاہد محمود، عارف انیس، مولانا عدیل حسین، ماجد نذیر، سید خالد شاہ، چوہدری مسرت، ڈاکٹر لیاقت ملک سمیت دیگر شرکاء نے خراج عقیدت پیش کیا اور دعائے مغفرت کی۔