ورزش ڈاؤن سنڈروم (جنیاتی بد نظمی) سے متاثرہ بالغوں کی مدد کرتی ہے، ریسرچ

June 23, 2024

لندن (پی اے) ورزش ڈاؤن سنڈروم (جنیاتی بدنظمی) سے متاثرہ بالغوں کی مدد کرتی ہے تحقیق نے تجویز کیا ہے کہ ورزش اور علمی تربیت ڈاؤن سنڈروم والے بالغ افراد کی زندگی کو بہتر بنا سکتی ہے۔ کیمبرج میں مقیم دو انگلیا رسکن یونیورسٹی کے ماہرین تعلیم نے 80سے زائد افراد پر مشتمل ایک مطالعہ کی قیادت کی۔ یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر ڈین گورڈن اور ویوین مرزباخ کی زیر قیادت اور بین الاقوامی جرنل آف انوائرنمنٹل ریسرچ اینڈ پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والا مائنڈ سیٹس کا مطالعہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحقیق آٹھ ہفتوں کی مدت کے دوران کی گئی تھی اور اس میں 18سے 48سال کی عمر کے رضاکار شامل تھے۔ ترجمان نے کہا کہ مائنڈ سیٹس کا مطالعہ ڈاؤن سنڈروم والے بالغوں کے ایک گروپ پر مقررہ جسمانی اور علمی مشقوں کی مدت کے فوائد کی تحقیقات کرنے والا پہلا مطالعہ ہے۔ مجموعی طور پرمطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ علمی اور جسمانی مشقیں زندگی کے اطمینان، خود افادیت اور مزاج کو بڑھانے کے لئے ایک فریم ورک فراہم کرتی ہیں، جو زندگی کے معیار میں مجموعی طور پر بہتری کا باعث بن سکتی ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ شرکاء نے مطالعہ سے پہلے سے لے کر پوسٹ تک کافی کم تناؤ محسوس کیا اور غصے کے اسکور میں نمایاں کمی کی اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ شرکاء ہفتے میں تین بار 30منٹ چہل قدمی کرتے تھے اور ان سرگرمیوں میں حصہ لیتے تھے، جن کا مقصد ذہنی اور ایگزیکٹو فنکشن کو بڑھانا تھا۔ ڈاکٹر گورڈن، ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر قلبی مشق فزیالوجی نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے اور ہم اس نتیجے پر پہنچےکہ علمی اور جسمانی مشقوں پر مشتمل ایک مقررہ تربیت کا دورانیہ ڈاؤن سنڈروم بالغ برادری کے درمیان معیار زندگی اور مزاج کو بہتر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ نتائج اہم ہیں اور مزید شواہد فراہم کرتے ہیں کہ اس آزمائش میں استعمال ہونے والی سرگرمیاں نہ صرف حیاتیاتی اور علمی صحت کو بہتر بنا سکتی ہیں بلکہ یہ کسی کے معیار زندگی کو بھی بڑھا سکتی ہیں اور ڈاؤن سنڈروم والے بالغوں کے اندر خود کی افادیت کو بھی بہتر بنا سکتی ہیں۔ ڈائون سنڈروم کمیونٹی کے لئے ممکنہ فوائد بہت زیادہ ہیں، طویل مدتی مطالعات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جسمانی طور پر زیادہ فعال اور علمی طور پر متحرک ہونا خود کی قدر اور سماجی انضمام کو فروغ دے سکتا ہے۔