سال 25-2024 سینیٹ اجلاسوں کیلئے پارلیمانی کیلنڈر جاری

June 23, 2024

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزارت پارلیمانی امور نے سال دو ہزار چوبیس پچیس کا پارلیمانی کیلنڈرجاری کر دیا۔ وفاقی کابینہ نے کیلنڈر کی منظوری دیدی ہے۔وزارت پارلیمانی امور نے کیلنڈر سیکر ٹیریٹ کو ارسال ،اجلاس 115دن ہونگے کیلنڈر کے مطا بق ایک پار لیمانی سال کے دوران ایک سو پندرہ دن اجلاس چلایا جائے گا۔ وزارت پارلیمانی امور نے پارلیمانی کلینڈر سینٹ سیکرٹریٹ کو ارسال کر دیا ۔جولائی میں آٹھ سے بارہ جولائی تک بارہ دن اجلاس بلایا جا ئے گا۔ اگست میں 19سے30اگست تک بارہ دن اجلاس چلایا جائے گا۔ ستمبر میں نو سے بیس ستمبر تک بارہ دن اجلاس بلایا جا ئے گا۔ اکتوبر میں اکی س سے تیس اکتوبر تک دس دن اجلاس چلایا جائے گا ۔