پاکستان کا پہلا قرض قائد اعظم نے لیا تھا، مصطفیٰ کمال کا پارلیمنٹ میں انکشاف

June 23, 2024

اسلام آباد( آ ئی این پی) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی مصطفی کمال نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا کہ پاکستان کا پہلا قرض قائد اعظم محمد علی جناح نے لیا تھا۔ہفتے کے روز وہ جب پارلیمنٹ ہائوس میں بجٹ کے حوالے سے جاری بحث پر گفتگو کر رہے تھے تو انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ پاکستان کا پہلا قرض قائد اعظم محمد علی جناح نے لیا تھا۔جس کے بعد پاکستان قرضے میں ڈوبتا ہی چلا گیا۔ہم اس حد تک قرضے میں ڈوب چکے ہیں کہ ہم آئی ایم ایف کے غلام بن چکے ہیں۔