بھارت سے درآمد بھنڈی برطانیہ میں 2261 روپے کلو

June 23, 2024

لندن (جنگ نیوز ) بر طانوی دارالحکومت میں بھارت سے درآمد سبز یوں کے دام آسمان سے باتیں کرنے لگے ۔ سو شل میڈیا پر ان کی بڑی تشہیر ہورہی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک وڈیو بھی وائر ل ہوئی ۔ جس میں بھنڈی کی قیمت 680بھارتی روپے (2261پاکستانی روپے ) دکھائی گئی ہے ۔ بھارتی خاتون شاوی اگر وال نے لندن میں قیمتوں کا بھارت میں دام سے موازنہ کیا ہے ۔ وہ خود بر طانیہ میں قیام پذیر ہیں اور انہوں بھارت میں ایشیا خوردونوش کی خوردہ قیمتوں کا بر طانیہ میں قیمتوں سے تقا بلی جائزہ لیا ۔