افغانستان سے شکست پر آسٹریلین میڈیا بھی پریشان

June 24, 2024

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں افغانستان کے ہاتھوں آسٹریلین ٹیم کی شکست پر آ سٹریلین میڈیا اور سابق کر کٹرز نے اپنی ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ آسٹریلویمیڈیا نے کہا کہ بدترین کار کردگی نے سیمی فائنل کے لئے راستہ دشوار کردیا،کھلاڑیوں نے کیچز ڈراپ کئے اور فیلڈنگ بھی ناکارہ کی۔ سابق کپتان ای ین چیپل نے کہا کہ اس پر فارمنس کی امید نہیں تھی، بھارت کے خلاف میچ آ سٹریلیا کے لئے بہت مشکل ہوگا، اخبارات نے لکھا کہ بھارت کے خلاف میچ میں تمام دباؤ آسٹریلین کھلاڑیوں پر ہوگا، افغانستان نےچونکا دینے والی جیت حاصل کی، اس ٹیم کو اپنے اگلے میچ میں بنگلہ دیش کا سامنا ہے جس میں اس پر کوئی دباؤ نہیں ہوگا، میڈیا کا کہنا ہے کہ آ سٹریلیا بھارت کے میچ میں بارش کا بھی خدشہ ہے، بھارت کا رن ریٹ بھی بہتر


ہے۔