پندرانی اسٹریٹ سبزل روڈمیں صفائی کی صورتحال کا نوٹس لیا جائے ،مکین

June 26, 2024

کوئٹہ ( پ ر) پندرانی اسٹریٹسبزل روڈ کوئٹہ میںصفائی ستھرائی کا کوئی انتظام نہیںعید گزرے کئی روز ہوگئے مگر جگہ جگہ آلائشیںاور نالیوںکا گندہ پانی سڑکوں پر بہنے کی وجہ سے گلی گندگی کا ڈھیر بن چکی ہے ۔ علاقہ مکینوںنے اپنے بیان میں کہا کہ کئی عرصہ سے میٹروپولیٹین کی جانب سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے نالیاںبنداورسیوریج کا پانی سڑکوںپر بہنے کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جابجا گندگی کے ڈھیر کی وجہ سے مکھیوںکی افزائش سے بیماریاںپھیلنے کا اندیشہ ہے مکینوںنے وزیر اعلیٰودیگرحکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔