لندن: ہیتھرو ایئرپورٹ پر برٹش ایئر ویز کا سامان ہینڈلنگ کے نظام میں خلل، ہزاروں مسافر پریشان

June 27, 2024

کراچی ( جنگ نیوز) لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر برٹش ایئر ویز کا سامان کی ہینڈلنگ کا نظام بند ہوگیا جس کی وجہ سے آپریشنز میں شدید خلل پیدا ہو گیا جس سے ہزاروں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ اطلاعا ت کے مطابق منگل کی دوپہر اور شام کو بی اے کا الاٹمنٹ سسٹم، جو ہر چیز کا احاطہ کرتا ہے، طیارے کے اسٹینڈز سے لے کر سامان کی ہینڈلنگ تک، لندن ہیتھرو کے ٹرمینل 5 میں ناکام ہو گیا۔ ہزاروں برٹش ایئرویز کے مسافر اپنے سامان کے منتظر ہیں جو کہ برطانیہ کے ایک بڑے ہوائی اڈے پر سسٹمز کی تازہ ترین ناکامی کے بعد پہنچایا جائے گا۔