ٹک ٹاکر کشف انصاری کے اچانک نکاح کی خبر نے مداحوں کو حیران کر دیا

June 27, 2024

کولاج بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ

ٹک ٹاک و یوٹیوب دنیا کی معروف شخصیت کشف انصاری نے اپنے فٹنس ٹرینر سے نکاح کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔

پاکستان بھر میں عید الاضحیٰ کے بعد شادیوں کا سیزن عروج پر ہوتا ہے، ایسے میں ٹک ٹاکرز کی جانب سے بھی منگنی اور نکاح کی خبریں آ رہی ہیں۔

معروف ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کرئیٹر ربیکا خان کی پرتعیش منگنی کے بعد اب ٹک ٹاک کی دنیا سے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے۔

ٹک ٹاکر کشف انصاری نے گزشتہ روز اپنے نکاح کی اچانک سے خبر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔


کشف انصاری نے اپنے نکاح کی سادہ سی تقریب سے ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں صارفین کی جانب سے خوب محبت و پیار مل رہا ہے۔

کشف انصاری نے اپنے نکاح کے موقع پر سادہ سا سفید لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور اُس کے اوپر سُرخ رنگ کی اوڑھنی اوڑھی ہوئی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کشف انصاری کو مبارکباد دے رہے ہیں اور سادگی سے نکاح کرنے پر تعریفیں بھی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کشف انصاری نے اپنی دوست، ربیکا خان کی ڈھولکی کی تقریب میں بھی شرکت کی تھی۔


ٹک ٹاکر نے اپنے شوہر، فٹنس ٹرینر لاریب شاہد کے ہمراہ کروایا گیا فوٹو سیشن بھی شیئر کیا ہے جس میں اس نئے نویلے جوڑے کو نکاح سے قبل ربیکا خان کی ڈھولکی کی تقریب میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔