بال سیدھے کروانے کا حکم

June 28, 2024

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔ عورت کے بال الجھے ہوئے ہو نے کی وجہ سے بالوں کو سیدھا کروانا جائز ہے کہ نہیں؟

جواب:۔ خواتین کے لیے اپنے بالوں کو کٹوانا ناجائز ہے، البتہ بال کو کٹوائے بغیر سنوارنا جائز ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں بال سیدھے کروانے میں اگر بال کٹوانا نہ پڑتے ہوں، تو بال سیدھے (اسٹریٹ) کروانے میں شرعاً کوئی حرج نہیں۔ (رد المحتار علیٰ الدر المختار، کتاب الحظر والاباحۃ، فصل فی البيع، ٦ / ٤٠٧، ط: دار الفکر)