اقراء کنول نے یوٹیوب سے حاصل ہونیوالی اپنی پہلی کمائی بتادی

June 28, 2024


پاکستانی معروف یوٹیوبر و کانٹینٹ کرئیٹر اقراء کنول نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب سے حاصل ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اقراء کنول نے اپنے یوٹیوب چینل پر شوہر اریب کے ہمراہ نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالوں کے جواب دے رہی ہیں۔

سوالوں و جواب پر مبنی اس ویڈیو میں فیملی پلاننگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کنول کا کہنا ہے کہ ابھی ہمارا دھیان گھومنے پھرنے اور زندگی کو مستحکم بنانے پر ہے، ابھی ہم خود بچے ہیں، ہمارے اندر ابھی خود ایک بچپن موجود ہے، باقی جب اللّٰہ نے چاہا اولاد بھی ہو جائے گی مگر ابھی ہم خود کو مزید مستحکم بنانے کا سوچ رہے ہیں۔

اقراء کنول نے یوٹیوب سے ملنے والے پہلے معاوضے پر کا بھی انکشاف کیا ہے۔

پہلی کمائی سے متعلق سوال کے جواب میں اقراء کنول نے بتایا کہ مجھے ابھی تک یاد ہے کہ مجھے یوٹیوب سے پہلی بار جو کمائی آئی تو وہ 80 ہزار روپے تھی۔

اپنی نئی ویڈیو میں اقراء نے حرا فیصل کی شادی سے متعلق بھی بات کی۔

اقراء نے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہا کہ جَلد ہی آپ کو حرا فیصل کی شادی کی خوشخبری بھی سننے کو مل جائے گی۔