دس حرام تقریبات سے ایک نکاح اچھا ہے: فاطمہ جعفری کی کشف انصاری کو نکاح کی مبارکباد

June 28, 2024

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

ٹک ٹاکر و کانٹینٹ کرئیٹر فاطمہ جعفری نے سوشل میڈیا پر ٹک ٹاک کی دنیا کی نئی جوڑی کشف انصاری اور لاریب کو نکاح کی مبارکباد دی ہے۔

فاطمہ جعفری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر کشف اور لاریب کے نکاح کی ویڈیو کو ری شیئر کرتے ہوئے کشف انصاری کے نکاح کی سادہ سی تقریب کی تعریف کی ہے۔

انسٹاگرام کی اسٹوری پر فاطمہ جعفری کا لکھنا ہے کہ ’10 حرام فنکشنز سے ایک نکاح اچھا ہے، ماشاء اللّٰہ، اللّٰہ آباد رکھے۔‘

اسکرین شاٹ

فاطمہ نے کشف انصاری کو ٹیگ کرتے ہوئے نکاح کی مبارکباد بھی دی ہے۔

یاد رہے کہ آج کل فاطمہ جعفری اور اُن کے شوہر شبر عباس میں علیحدگی سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ان افواہوں پر تاحال اس جوڑی نے کوئی ردِ عمل کا اظہار تو نہیں کیا ہے مگر ٹک ٹاکر فاطمہ نے اپنے پرانے انداز میں اپنے اکاؤنٹ پر اداس شاعری پر مبنی ریلز دوبارہ سے شیئر کرنا شروع کر دی ہیں۔