نادیہ حسین کا سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو بہتر فیشن اسٹائل اپنانے کا مشورہ

June 28, 2024


شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے ساتھی اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی کو فیشن اسٹائل بہتر بنانے کا مشورہ دے دیا۔

حال ہی میں نادیہ حسین احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں نظر آئیں۔

دوران پوڈ کاسٹ انہوں نے سجل علی اور یمنا زیدی سمیت مختلف مقبول پاکستانی اداکاراؤں کو فیشن اور اسٹائل کے حوالے سے تجاویز دیں۔

انہوں نے کہا کہ سجل علی کو مغربی انداز اپنانے جبکہ یمنیٰ زیدی کو فنکی میک اوور لینے کی ضرورت ہے۔

نادیہ حسین کے مطابق سجل علی کا انداز مشرقی ہے، ان کی آنکھوں میں کاجل اور دیسی لُک اچھا تو لگتا ہے کہ لیکن انہیں چاہئے کہ وہ مغربی انداز بھی اپنائیں۔

انہوں نے یمنیٰ زیدی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یمنیٰ زیدی اپنے لکس کو لیکر بہت محتاط رہتی ہیں، اس لیے انہیں چاہئے کچھ تجربہ کریں اور میں ہوتی تو انہیں فنکی میک اوور دیتی، کچھ الگ ہٹ کر جو انہوں نے اس سے پہلے کبھی نہیں کیا۔

نادیہ حسین نے انٹرویو کے دوران اداکارہ اقرا عزیز کی تعریف کی اور کہا کہ وہ بہت تجربات کرتی ہیں اس کے علاوہ اداکارہ ماہرہ خان بھی اپنے لکس کو لیکر مختلف انداز اپناتی ہیں لیکن زارا نور عباس کوشش تو کرتی ہیں لیکن ان کے تجربات میں زیادہ ورائٹی نہیں ہے انہیں تھوڑے اور مختلف لُکس اپنانے کی ضرورت ہے۔