پچھلے سال اکتوبر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا، ملالہ یوسف زئی

June 29, 2024

فائل فوٹو

نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ پچھلے سال اکتوبر میں غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملالہ فنڈ کے تحت فلسطینی بچوں کے ریلیف فنڈ کی حمایت کی۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت غزہ میں چھ لاکھ سے زیادہ بچے اسکول نہیں جارہے ہیں۔

ملالہ نے کہا کہ غزہ میں بچے خوفناک حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ہمیں تشدد ختم کرنے کے لیے فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے۔