پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا ”ایک دِن جیو کے ساتھ“

June 30, 2024

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھ جیسے عام ورکر کو چیئرمین بنانے کی مثال صرف پی ٹی آئی میں ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سینئر صحافی اور میزبان سہیل وڑائچ کے مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر وکلا گروپ کا قبضہ نہیں ہے۔ اُنہوں نے بتایا کہ میں نے آج تک کوئی بھارتی فلم نہیں دیکھی۔ اُن کا کہنا تھا کہ میں زیادہ ٹیکس دینے والے وکیلوں میں شامل ہوں۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر اسمبلی کے فورم پر بولنے کا موقع نہیں دیں گے تو راستہ نہیں نکلے گا۔ تفصیلی گفتگو ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔