برطانیہ، یونیورسٹیز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ

June 30, 2024

فائل فوٹو

برطانیہ میںانٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کی تعداد میں کمی سے یونیورسٹیز کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یارکشائر کی 10 بڑی یونیورسٹیز میںسے 4 خسارے میں چلی گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی کچھ یونیورسٹیز کو عملے اور کورسز کی تعداد کم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امیگریشن قوانین میں سختی کی وجہ سے غیر ملکی طلبہ میں کمی آئی ہے۔