ضم اضلاع سمیت صوبے کیساتھ امتیازی سلوک جاری ہے: مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا

July 01, 2024

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم—فائل فوٹو

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع سمیت خیبر پختون خوا کے ساتھ امتیازی سلوک جاری ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

جاری کیے گئے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ کے پی پر ضم اضلاع کے ملازمین کی تنخواہوں کا 40 ارب روپے کا اضافی بوجھ ہے۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اس کے باوجود وفاقی حکومت 66 ارب روپے ضم اضلاع کو دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وفاق نے آزاد کشمیر کے فنڈز 70 ارب روپے سے بڑھا کر 107 ارب روپے کر دیے ہیں۔

مشیرِ خزانہ خیبر پختون خوا مزمل اسلم نے مزید کہا ہے کہ گلگت کے فنڈز 51 ارب روپے سے بڑھا کر 68 ارب روپے کر دیے گئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور وفاقی وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کو اس صورتِ حال سے آگاہ کیا ہے۔