لاہور(خبرنگار)اہل سنت جماعتوں کا مشترکہ اجلاس انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکریٹریٹ ایوان خیر لاہور میں ہوا۔ 30 سے زائد اہلسنت جماعتوں کے قائدین اور ذمہ دارن نے شرکت کی۔ مشترکہ اعلامیہ میں آپریشن عزم استحکام کو مقدس اور عظیم جہاد قرار دیتے ہوئے بھرپور حمایت کا اعلان کیاگیا۔