بھارتی اداکارہ کا ابوظبی میں شیخ زید مسجد کا دورہ

July 03, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بھارتی اداکارہ مالویکا موہنن نے ابوظبی میں شیخ زید مسجد کا دورہ کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر اداکارہ مسجد کی خوبصورتی اور ماحول سے بہت متاثر دکھائی دیں۔

اس موقع پر مالویکا موہنن نے سر بھی ڈھانپا ہوا تھا۔

انہوں نے مسجد کی مختلف تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں اور اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔

اداکارہ نے تصاویر کے ساتھ لکھا اُف، جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ مسجد کی خوبصورتی اور ماحول سے بہت متاثر ہوئی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 30 سالہ مالویکا موہنن ان دنوں چھٹیاں گزارنے کے لیے ابوظبی میں موجود ہیں۔