سوناکشی اور ظہیر ہنی مون پر روانہ، لنچ ڈیٹ کی ویڈیو وائرل

July 03, 2024

اسکرین گریب

حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال ہنی مون کے لیے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف تصاویر اور ویڈیوز انسٹا اسٹوریز میں شیئر کی ہیں۔

مذکورہ انسٹا اسٹوری میں شیئر کی گئی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو اداکارہ کے شوہر ظہیر اقبال نے عکس بند کی ہے، جس میں اداکارہ کھانا کھاتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔

اداکار نے اس ویڈیو کے ساتھ دلچسپ کیپشن بھی لکھا کہ ’وہ مجھ پر چیخنا چاہتی تھی لیکن میں نے اس کے بجائے اسے ہنسایا دیا‘۔

خیال رہے کہ 23 جون کو یہ جوڑا ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور عزیز و اقارب کی موجودگی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔