جاوید اختر نے کروڑوں روپے کا ایک اور اپارٹمنٹ خرید لیا

July 03, 2024

تصویر سوشل میڈیا۔

معروف بھارتی شاعر، اسکرین رائٹر اور گیت نگار جاوید اختر نے ممبئی کے فیشن ایبل علاقے جوہو میں ایک پراپرٹی خریدی ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ بالکل تیار اور فوری طور پر منتقل ہونے کے قابل اپارٹمنٹ ہے جس کا رقبہ تقریباً 111.43 اسکوائر میٹر ہے اور دستاویزات کے مطابق اسکی قیمت سات کروڑ76 لاکھ روپے ہے۔

دو جولائی کو جائیداد کی منتقلی کے مد میں اسٹیمپ ڈیوٹی46.02 لاکھ روپے اور رجسٹریشن فیس30,000 روپے ادا کی گئی۔

واضح رہے کہ جوہو کا علاقہ اپنے خوبصورت ساحل کی وجہ سے مشہور ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل جاوید اختر نے2021 میں اس سے ملحقہ113.20 میٹرز کا ایک اپارٹمنٹ سات کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ جاوید اختر اس وقت اپنے کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان اور ایک اپارٹمنٹ کے الگ فلور پر رہائش پذیر ہیں جو ان دونوں اپارٹمنٹس سے الگ ہیں۔