اجے دیوگن اداکار نہیں بلکہ ہمیشہ فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے، تبو

July 03, 2024

اجے دیوگن اور تبو نے اب تک 10 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تبو اور اداکار اجے دیوگن بالی ووڈ کی ایک معروف جوڑی ہے، فلم شائقین نے ہمیشہ ان کی اداکاری کو پسند کیا ہے۔

یہ فلمی جوڑی اب اپنی آئندہ آنے والی فلم ’اوروں میں کہاں دم تھا‘ کی ریلیز کے منتظر ہیں جو 5 جولائی کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

ان دونوں نے اب تک 10 فلموں میں ایک ساتھ کام کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں تبو نے اجے دیوگن کے ساتھ اپنیملتی جلتی کیمسٹری پر گفتگو کی، انہوں نے انکشاف کیا کہ اجے دیوگن اداکار نہیں بلکہ فلمساز بننا چاہتے تھے۔

تبو نے فلموں میں اپنی شوٹنگ کے تجربہ کے بارے میں بھی گفتگو کی، یاد رہے کہ تبو اور اجے دیوگن ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب وہ کافی چھوٹے تھے۔

52 سالہ اداکارہ نے اجے اور اپنے تعلقات پر بھی گفتگو کی اور کہا وہ ویسے ہی ہیں، ان میں زیادہ تبدیلی نہیں آئی، صرف شادی کی اور اب انکے بچے ہی۔ اجے ہمیشہ سنیما کے بارے میں بہت پرجوش تھے اور فلم ڈائریکٹر بننا چاہتے تھے۔ وہ شارٹ فلمیں بھی بنایا کرتے تھے۔

تبو نے کہا کہ وہ اجے کے ساتھ کام کرکے اس لیے مطمئن ہوتی ہیں کیونکہ ہم دونوں ایک دوسرے کو اس وقت سے جانتے ہیں جب ہم اداکاری کی فیلڈ میں نہیں آئے تھے اور یہی ہمارے تعلقات کی بنیاد ہے۔