پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلز کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

July 03, 2024

فوٹو اسکرین گریب

پاک بحریہ نے زمین سے فضاء میں مار کرنے والے میزائلز کی کامیاب فائرنگ کی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے اعلامیہ کے مطابق پاک بحریہ کے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ایف این 6 میزائلز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل راجہ رب نواز تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم نے ہوائی اہداف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر کوسٹ نے گراؤنڈ بیسڈ ایئر ڈیفنس سسٹم کی آپریشنل تیاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ دشمن کی کسی مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔