پاکستان اور کشمیر دوست امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے، حاجی قربان

July 04, 2024

لوٹن (نمائندہ جنگ) کمیونٹی رہنما اور کشمیر سالیڈیرٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈینیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 4جولائی کے برطانوی عام انتخابات میں کمیونٹی بڑھ چڑھ کر ووٹ ڈالے، لوٹن اور دیگر انتخابی حلقوں میں پاکستان اور کشمیر دوست ایسے امیدواروں کو ووٹ دے کر کامیاب کرے جو ہماری کمیونٹی کے برطانوی معاشرے میں مسائل کے حل کا بہتر ادراک اور ریکارڈ رکھتے ہوں، آپ کے نظریات سے مطابقت رکھتے ہوں اور جو مسئلہ کشمیر اور فلسطین پر آپ کی ترجمانی پارلیمنٹ کے اندر کر سکیں۔