کینیڈا ریسرچ انوویشن پروگرام ہورائزن یورپ میں شامل

July 04, 2024

برسلز( حافظ اُنیب راشد ) کینیڈا نے یورپین یونین کے سب سے بڑے ریسرچ اینڈ انوویشن پروگرام ہورائزن یورپ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرلی۔ واضح رہے کہ ہورائزن یورپ اس وقت دنیا بھر میں تحقیق اور جدت کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کیلئے 93.5 ارب یورو مالیت کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔ اس پروگرام کا آغاز 2021میں ہوا اور یہ 2027تک جاری رہے گا۔ ہورائزن یورپ کے تحت جاری اس پروگرام میں دونوں ملک خاص طور پر ماحولیات،توانائی، ڈیجیٹل اکانومی اور صحت کے شعبوں میں تحقیق کو آگے بڑھائیں گے۔