سینٹرل لندن میں ’’فوجی گھوڑے‘‘ بدک کر بھاگ نکلنے میں کامیاب

July 04, 2024

لندن( نیوز ڈیسک)برطانوی فوجی گھوڑے 3ماہ میں دوسری بار بدک کر بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو سینٹرل لندن میں 3برطانوی فوجی گھوڑے بے قابو ہوکر دوڑ پڑے۔برطانوی وزارت دفاع نے اس حوالے سے تصدیق کی اور کہا ہے کہ پیر کی صبح مشقوں کے دوران سڑک پر گزرنے والی بس سے گھوڑے خوفزدہ ہوگئے تھے۔حکام کے مطابق گھوڑوں کو فوری طور پر فوج اور پولیس کے اہلکاروں نے پکڑ لیا تھا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں ایک گھوڑے کو معمولی چوٹ آئی جبکہ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 24اپریل کو بھی سینٹرل لندن میں فوجی گھوڑے بدک گئے تھے، اس واقعے میں 4افراد زخمی ہوئے تھے، گھوڑوں کو قابو کرنے میں چند گھنٹے لگے تھے۔