سینئر پرنسپل چاک ہلز اور سٹاک ووڈ پارک اکیڈمیز کیلئے تعریفی اسناد

July 04, 2024

لوٹن(شہزاد علی ) بیڈفورڈشائر کے سینئر ترین پولیس افسر اور چیف کانسٹیبل ٹریور روڈن ہورسٹ اور مینجنگ ڈائریکٹر یوتھ آرگنائزیشن اور کمیونٹی لیڈر مونٹیل نیو فویل نے سینئر پرنسپل چاک ہلز اور سٹاک ووڈ پارک اکیڈمی لوٹن رضا علی کو تعریفی اسناد پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ آپ نے لوٹن کے دو بڑے اسکولز جہاں 3ہزار بچے تعلیم پاتے ہیں، کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رضا علی کے لوٹن میں وقت اور اسکولز کی پرفارمنس بہتر بنانے اور لوٹن کمیونٹی کی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اب ان کو بطور ہیڈ ماسٹر ستمبر سے سعودی عرب میں ایک برٹش انٹرنیشنل اسکول میں ملازمت ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، ان کی کمی بہت محسوس کی جائے گی، رضا علی نے کہا کہ لوٹن کمیونٹی بہت مدد گار تھی اور وہ ان اسکولز اور کمیونٹی کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔