آئی پی پیز کیساتھ معاہدہ جات پر دوبارہ بات چیت کی جائے، چیئرمین آپٹما

July 04, 2024

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (آپٹما) نے وفاقی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ 2015کی پاور پالیسی کے تحت لگائے گئے بجلی پیدا کرنے والے اداروں انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (IPPs) کے ساتھ بجلی کی خریداری کے موجودہ معاہدوں پر دوبارہ بات چیت کرے اور ایسی بجلی کی طرف توجہ مرکوز کرے جو کیپسٹی چارجز سے پاک اور سستی ہو۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کے حد سے زیادہ نرخوں نے صنعتوں کو شدید متاثر کیا ہے جس سے نہ صرف کئی ادارے بند ہوگئے ہیں بلکہ بڑے پیمانے پر لوگ بے روزگار بھی ہوئے ہیں، یہ صورتحال معاشی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔