اسرائیل کا مغربی کنارے پر تین دہائیوں کا سب سے بڑا قبضہ

July 04, 2024

مشرقی بیت المقدس (اے ایف پی)ایک واچ ڈاگ گروپ نے گزشتہ روز کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 12.7مربع کلومیٹر (4.9مربع میل) اراضی پر بڑے پیمانے پر قبضے کی منظوری دے دی ، جو تین دہائیوں میں سب سے بڑا قبضہ ہے۔

پیس ناؤ گروپ کی طرف سے انکشاف کے بعد ایک اعلامیے کے مطابق،مقبوضہ علاقوں کے لیے زمینی امور کو سنبھالنے والی اسرائیلی ایجنسی نے جون میں وادی اردن کی اراضی کو ریاست کی ملکیت قرار دیا تھا۔