انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا اوپن مارکیٹ میں 16 پیسے تک مہنگا

July 04, 2024

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15پیسے تک کم ہو گئی، اوپن مارکیٹ میں 16پیسے تک بڑھ گئی، یورو کی قیمت میں 27پیسے تک کا اضافہ، پاؤنڈ بھی 1.22 روپے تک مہنگا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق بدھ کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 15 پیسے کی کمی سے 278.45 روپے سےکم ہو کر 278.30روپے ہو گئی لیکن قیمت فروخت 278.60 روپے پر برقرار رہی، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 16 پیسے کے اضافے سے 277.54 روپے سے بڑھ کر 277.70 روپے اور قیمت فروخت 5 پیسے کے اضافےسے 280.20 روپے سے بڑھ کر 280.25روپے ہو گئی ،فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 27پیسے کے اضافے سے 294.90روپے سے بڑھ کر 295.17 روپے اور قیمت فروخت 21پیسے کے اضافے سے 297.81 روپے سے بڑھ کر 298.02 روپے ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق بدھ کو برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 1.22 روپے کے اضافے سے 347.49 روپے سے بڑھ کر 348.71روپے اور قیمت فروخت 1.14 روپے کے اضافے سے 350.92 روپے سے بڑھ کر 352.06 روپے ہو گئی۔