ڈاکوئوں کی 6 گھروں میں لوٹ مار، 2شہریوں سے نقدی چھن گئی

July 04, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے) ڈاکووں نے غازی آبادمیں عمر فاروق کے گھر سے 3لاکھ 90ہزار ، سبزاہ زار میں رضوان ضیاء کے گھر سے 3لاکھ45 ہزار ، زیورات ،بادامی باغ میں عابد علی کے گھر سے2لاکھ32ہزار ، زیورات ،ستوکتلہ میں نصراللہ خان نیازی کے گھر سے 2لاکھ اور 15ہزار ،گلبرگ میں عدنان احمد ملک کے گھر سے2 لاکھ20ہزار ، زیورات ،گلشن راوی میں میاں قدیر کے گھر سے1لاکھ 60ہزار ، زیورات ،نولکھا میں خطیب الرحمان جاوید سے90ہزار ،لیاقت آباد ابراہیم سے60ہزار اور دیگر سامان چھین لیا۔جبکہ ڈیفنس سی سے اعجاز چوہدری اور ساندہ سے اشتیاق حسین کی گاڑیاں اور داتا دربارسےخدا داد لک،غالب مارکیٹ سے علی اختراور ہنجروال سے شاہد حسین کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئے۔