550 لٹر جعلی جوس، 150 لٹر ناقص تیل تلف، 3 لاکھ جرمانے

July 04, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نےسٹی ایریا اور حاجی پارک میں آپریشن کیا گیا جس میں 3لاکھ 50ہزار کے جرمانے عائداور550لٹر تیار جعلی جوس، 150لٹر ناقص زائد المیعاد آئل سمیت پیکنگ میٹریل تلف کرکے مقدمہ بھی درج کروادیا گیا۔ جوس پلانٹ سے جعلی ناقص جوس اور پیکنگ میٹریل برآمد ہونے پر مقدمہ درج کروایا گیا۔ جعلی جوس کیمیکلز، ممنوعہ فلیورز اور سویٹنر کی ملاوٹ سے فروخت کے لیے تیار کیا جارہاتھا۔