ممکنہ سیلاب اورمون سون ، تمام محکموں کوالرٹ رہنے کی ہدایت

July 04, 2024

لاہور(خصوصی رپورٹر) ممکنہ سیلاب اورمون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرہ سے نمٹنے کیلئے چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تمام متعلقہ صوبائی محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی۔ وہ ڈپٹی کمشنرز کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔ چیف سیکرٹری نے حکم دیا کہ ڈرینز اور سیوریج لائنز کی باقاعدگی سے صفائی کی جائے ، فلڈ ایمرجنسی پلان پر عملدرآمد ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔