محرم کیلئے کل مسالک علماء بورڈ کا ضابطہ اخلاق جاری

July 04, 2024

لاہور(خبرنگار)کل مسالک علماء بورڈ کا محرم الحرام میں قیام امن کیلئے 15 نکاتی قومی بیانیہ پیغام پاکستان کی روشنی میں ضابطہ اخلاق جاری کردیا ۔ جامع مسجد کبری سمن آباد میں کل مسالک علما بورڈ کے سربراہ مولانا عاصم مخدوم نے کہا کہ کل مسالک علما بورڈ ملی یکجہتی کونسل کے اعلامیہ سمیت ، متحدہ علما بورڈ اور اسلامی نظریاتی کونسل کے تمام ضابطہ ہائے اخلاق کی تائید کرتی ہے اور تمام شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ محرم کے مبارک ایام میں امن اور ہم آہنگی کو یقینی بنا ئیں ۔ اجلاس میں مولانامحمدعاصم مخدوم۔علامہ حسن رضا ہمدانی ،پیر سید ولی اللہ شاہ بخاری ،علامہ حافظ نعمان حامد ،علامہ قاری خالد محمود ،مولانا محمد یونس ریحان ،علامہ آکاش محسن محسنی ،مفتی شہباز عالم فاروقی ،سید جعفر شاہ ،سید شاہ زیب شاہ ،مولانا محمد علی نقوی ،مولانا نجیب اللہ خان نے شرکت کی ۔ ے اعلامیہ کے مطابق ہر فرد ریاست کے خلاف لسانی، علاقائی، مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصّبات کی بنیاد پر چلنے والی تحریکوں کا حصّہ بننے سے گریز کرے۔