کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں آگ، 26 ہزار افراد کا انخلا

July 04, 2024

بشکریہ انٹرنیشنل میڈیا

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شمالی علاقوں میں آگ لگنے کے باعث 26 ہزار افراد کا انخلا کردیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق منگل کے روز اورویل شہر میں لگنے والے آگ نے ساڑھے 3 ہزار ایکڑ علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے لیے 1500 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، آگ سے کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی البتہ آگ بجھانے کے دوران 4 فائر فائٹرز کو معمولی چوٹیں آئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق 2018 میں آگ سے متاثر علاقہ پیراڈائز کے پھر آگ کی زد میں آنے کا خدشہ ہے۔