سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر کوری بوکر کی دونوں ملکوں کے تعلقات پر گفتگو

July 04, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر کوری بوکر نے وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ عرب میڈیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے امریکی سینیٹر کوری بوکر نے جدہ میں وفد کے ساتھ ملاقات کی ہے۔

سعودی میڈیا نے اس ملاقات کے حوالے سے تصدیق کی ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات، تعاون اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ سینیٹر کوری بوکر ریاست نیو جرسی سے ڈیموکریٹس کی نمائندگی کرتے ہیں۔