شاہد زمان سرہوٹوی فریضہ حج کے بعد لوٹن پہنچ گئے

July 05, 2024

لوٹن ( نمائندہ جنگ) شاہد زمان سرہوٹوی فریضہ حج کے بعد لوٹن پہنچ گئے۔ رہائش گاہ پر متعدد شخصیات انہیں مبارکباد پیش کی۔ مبارک باد پیش کرنے والوں میں لارڈ قربان حسین، وٹفورڈ سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چوہدری غلام مصطفیٰ مہتہ، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے شکیل الزمان اور پاکستان مسلم لیگ ن لوٹن کے راجہ بشارت خان شامل تھے۔ شاہد زمان سرہوٹوی نے مبارک باد کیلئے آنے والے احباب کو تبرکات پیش کئے۔