عارف محمود کسانہ کی نئی کتاب ’’وطن ثانی‘‘ شائع ہوگئی

July 05, 2024

مالمو (زبیر حسین) سویڈن میں مقیم عارف محمود کسانہ کی نئی کتاب ’’وطن ثانی‘‘ نیشنل بک فاؤنڈیشن نے شائع کر دی ہے۔ سویڈن دنیا کا بہترین فلاحی اور ترقی یافتہ ملک ہے ،مصنف سویڈن میں تین دہائیوں سے قیام پذیر ہیں۔ یہ کتاب سویڈن کے بارے میں گائیڈ بک کی حیثیت رکھتی ہے جس میں وہاں کے ہر شعبہ کے بارے میں معلومات شامل ہیں۔ کتاب وطن ثانی میں محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا مصنف کے نام لکھاایک خط کا عکس بھی شامل ہے۔ کتاب میں چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر محمد امجد ثاقب، سویڈن میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظہور احمد، اپسالا یونیورسٹی سویڈن کے پروفیسر ڈاکٹر ہینز ویرنر ویسلر، اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمٰن، سویڈش ماہر تعلیم این خیرلوت اینڈرسن اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی کے پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم خواجہ کی خصوصی تحریریں شامل ہیں۔ سویڈن کے علاوہ اسکینڈے نیویا کے دیگر ممالک کے بارے میں بھی معلومات وطن ثانی کا حصہ ہیں۔ ڈنمارک سے نصر ملک اور رمضان رفیق، سویڈن سے جمیل احسن اور شہزاد انصاری اور ناروے سے ڈاکٹر ندیم حسین سید کے مضامین بھی شامل ہیں۔