برطانوی انتخابات، 650 نشستوں پر ساڑھے 4 ہزار امیدوار مدمقابل

July 05, 2024

لندن( نیوز ڈیسک)برطانیہ کے عام انتخابات میں پارلیمینٹ کی 650نشستوں پر ساڑھے 4ہزار امیدواروں میں مقابلہ ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق لیبر پارٹی، کنزرویٹو، لبرل ڈیموکریٹس اور دیگر جماعتوں کے امیدوار مدمقابل ہیں۔انتخابات میں آزاد امیدواروں کے علاوہ برٹش پاکستانی امیدوار بھی قسمت آزمارہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر میں تقریباً 5کروڑ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، انتخابات کیلئےملک بھر میں 40ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔9جولائی کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں منتخب ارکان حلف اٹھائیں گے، ارکان کے حلف اٹھانے کے بعد اسپیکر کا انتخاب ہوگا۔