شیخ یحییٰ الشعیبی الیمانی انتقال کر گئے، برمنگھم میں تدفین

July 05, 2024

برمنگھم (پ ر) شیخ یحییٰ الشعیبی الیمانی 87سال کی عمر میں انتقال کر گئے ۔ وہ گزشتہ 30سال سے مسجد گرین لین برمنگھم کے بے لوث موذن تھے۔ مرحوم نے پسماندگان میں تین فرزند سوگوار چھوڑے ہیں۔ برمنگھم میں نماز جنازہ کی ادا ئیگی کےبعد مقامی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی حاجی محمد صدیق ، حاجی محمد یونس، چوہدری محمد اکرم، حاجی اصغر بٹ، حاجی اکبربٹ، مولانا محمد عبدالہادی العمری، قاری ذکاء اللہ سلیم، مولانا شعیب احمد میرپوری، مولانا محمد حفیظ اللہ خان المدنی، مولانا شیر خان جمیل احمد عمری، ڈاکٹر عبدالرب ثاقب اوردیگر نے اظہار تعزیت اور دعائے مغفرت کی ہے۔