150 کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹ دینے کی تجویز

July 05, 2024

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ قومی ٹیم کے سینٹرل کنٹریکٹ پر نظر ثانی کررہا ہے۔ لیکن ڈومیسٹک کنٹریکٹ ان 150کھلاڑیوں کو دینے کی تجویز ہے جو چیمپئنز ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گے کھلاڑیوں کی تعداد کم کرکے ان کے معاوضے اور مراعات بڑھائے جائیں گے۔ چیمپئنز کپ میں پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی۔